Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ملک کے مستقبل کے بارے میں شامی عوام کا کردار فیصلہ کن ہے: شامی وزیر اطلاعات
    ملک کے مستقبل کے بارے میں شامی عوام کا کردار فیصلہ کن ہے: شامی وزیر اطلاعات

شام کے وزیر اطلاعات عمران الزعبی نے شام کے مستقبل کے بارے میں شامی عوام کے کردار کو فیصلہ کن قرار دیا ہے-

اطلاعات کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات عمران الزعبی نے پیر کے روز کہا کہ بشار اسد کی صدارت اور اس کے جاری رہنے کے بارے میں فیصلہ کن کردار شامی عوام کا ہے-

عمران الزعبی نے بحران شام کے خاتمے کے لئے ایسے طریقہ کار کو کامیاب ترین طریقہ کار قرار دیا جس میں شامی اقتدار اعلی، ارضی سالمیت اور شام کے قومی مفادات کا پوری طرح سے خیال رکھا جائے-

 انہوں نے بحران شام کے حل کے لئے روسی حکومت کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی حکومت ، شام کے سیاسی عمل کی حمایت کرتی ہے اور اس سلسلے میں روس کی کوششیں دمشق حکومت کے لیے اہمیت کی حامل ہیں-

 شام کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ شامی مہاجرین کا مسئلہ شام میں دہشت گردی سے پیدا ہونے والے اہم ترین انسانی نتائج میں سے ہے-

ٹیگس