Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • اسٹیفن ڈی میسٹورا: شامی پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کی ضرورت پر تاکید
    اسٹیفن ڈی میسٹورا: شامی پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کی ضرورت پر تاکید

شام کے امورمیں اقوام متحدہ کے نمائندے نے پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کی ضرورت پرتاکید کی ہے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق شام کے امورمیں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا نے منگل کو شامی پناہ گزینوں کے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعالمی برادری بحران شام کو جلدازجلد حل نہیں کرتی اورشامیوں کو داعش دہشت گرد گروہ سے چھٹکارا نہیں دلاتی تو مزید ہزاروں پناہ گزیں یورپ کی جانب ہجرت کرجائیں گے-

اسٹیفن ڈی میسٹورا نے بحران شام کے حل کے بارے میں اتفاق رائے کے حصول میں عالمی برادری کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ شامی شہری ، پانچ سال گذرنے کے بعد اپنے ملک کے بحران، کہ جوصرف داعش دہشت گردوں کے فائدے میں ہے، کے حل اوردہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے عالمی برادری کی کوششوں سے مایوس ہوچکے ہیں-

 اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق دوہزارگیارہ سے شام میں بدامنی شروع ہونے کے بعد سے اب تک چالیس لاکھ شامی بےگھراوردربدرہوچکے ہیں-

ٹیگس