مصر کی ایک عدالت کی جانب سے کئی افراد کو پھانسی کی سزا کا حکم
Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
مصر کی ایک عدالت نے متعدد افراد کو داعش کے ساتھ رابطے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی ہے-
مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی "منا"کے مطابق ملک کی عدالت نے داعش تکفیری گروہ سے وابستہ دہشت گردی کا نیٹ ورک قائم کرنے کے جرم میں بارہ افراد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے-اس عدالت نے اعلان کیا ہے کہ یہ افراد فوج اور پولیس کو نشانہ بناتے تھے اور جوانوں کو داعش گروہ میں شامل ہونے کی ترغیب دلاکر انہیں داعش کے ہمراہ جنگ کے لئے شام اور عراق بھیجا کرتھے تھے۔ واضح رہے کہ دوہزار تیرہ میں ایک فوجی بغاوت کے ذریعے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو اقتدار سے برطرف کئے جانے کے بعد سے، اس ملک کو بدامنی کا سامنا ہے-