افغانستان: پغمان میں ہونے والے بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی
Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
افغانستان کی پولیس نے کہا ہے پغمان شہر میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل کی پولیس کے شعبہ کریمینل ریسرچ سینٹر کے سربراہ فریدون عبیدی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ دھماکہ صوبہ کابل کے شہر پغمان کے گورنر ہاؤس اور لڑکیوں کے اسکول کے قریب کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دھماکے میں ایک اعلی پولیس افسر سمیت تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔افغان حکام طالبان دہشت گردوں کو اکثر ایسے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔