شام کی تقسیم پر صیہونی حکومت کی تاکید
Sep ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے داخلی امور کے سابق وزیر نے شام کی تقسیم پر تاکید کی ہے-
العالم چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے داخلی امور کے سابق وزیر "گدعون ساعر" نے اپنی ایک تحقیق میں، جو صیہونی حکومت کے ایک ریٹائرڈ جنرل "گابی سیبونی" کے تعاون سے انجام پائی ہے، دعوی کیا ہے کہ شام کے بحران کا واحد راستہ اس ملک کی تقسیم ہے- گدعون ساعر نے اس تحقیق میں کہا ہے کہ شام کی تقسیم کا منصوبہ، امریکہ، یورپ، اردن اور صیہونی حکومت کے مفاد میں ہے-گدعون ساعر کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں پہلی مرتبہ تل ابیب میں پس پردہ فیصلہ کرنے والوں کے افکار اور منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے- اس تحقیق کے مطابق شام کے بحران کے حل کے لئے، جو بھی کوشش انجام دی جائے اس کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا جائے کہ مستقبل میں شام میں ایک خودمختار، فعال اور اقتدار کی حامل حکومت تشکیل نہیں پائے گی-
گدعون ساعر، لیکوڈ پارٹی کے رکن ہیں اور وہ سیاسی میدان سے کنارہ کشی کے باوجود وزارت عظمی کے عہدے کے حصول کے لئے انتخابی میدان میں اترے ہیں- واضح رہے کہ شام کے عوام چار برسوں سے امریکہ، صیہونی حکومت اور یورپی ملکوں کی غیر منطقی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں اور اب وہ اپنے جنگ زدہ ملک میں دہشت گردی کے خطروں کے سبب، زندگی بسر کرنے کے حق تک سے محروم ہو گئے ہیں-