سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے چھے ممالک کے حجاج کرام کے اعداد و شمار
Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
چھے ممالک نے سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے اپنے اپنے حجاج کرام کے اعداد و شمار کا اعلان کردیا ہے-
المنار ٹی وی کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ابھی تک چھے ممالک نے سعودی حکام کی نااہلی کی وجہ سے رونما ہونے والے سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والے اپنے اپنے حاجیوں کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے- ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق سانحہ منی میں ایک سو اکتیس ایرانی حجاج جاں بحق ہوئے ہیں- اس سانحے میں چودہ ہندوستانی حجاج، سات پاکستانی اور الجزائر اور انڈونیشیا کے تین تین حاجی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک حاجی ہالینڈ کا بھی جاں بحق ہوا ہے- دریں اثنا مراکش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سانحہ منی میں مراکش کے ستاسی حجاج جاں بحق ہوئے ہیں- ادھر ترکی کے مفتی محمد گورمیز نے کہا ہے کہ ترکی کے اٹھارہ حاجی لاپتہ ہوگئے ہیں۔