Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کا فلسطینی مظاہرین پر تشدد
    صیہونی فوجیوں کا فلسطینی مظاہرین پر تشدد

صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مظاہرین کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے نماز جمعہ کے بعد رام اللہ میں واقع بلعین دیہات اور نابلس میں واقع کفر قدوم کے علاقے میں مظاہرے کئے۔ صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر تشدد کیا اور ان پر آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کی وجہ سے متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور انہوں نے زخمیوں کو رام اللہ اور نابلس کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔ ان مظاہروں کے دوران فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے مسجدالاقصی اور اس مسجد میں نمازیوں کے خلاف انجام دیئے جانے والے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ٹیگس