شام میں دہشت گردوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی
Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
شام کے مغربی علاقے میں دہشت گردوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مبصرین نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ہفتے کے دن شام کے صوبہ ادلب میں واقع الفوعہ نامی سرحدی دیہات پر مارٹر گولے سے حملہ کیا۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔شام کے باخبر ذرائع نے جمعرات کے دن الفوعہ اور کفریا نامی دو سرحدی دیہاتوں اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع الزبدانی شہر میں دہشت گردوں کے ساتھ سمجھوتہ طے پانے کی تصدیق کی تھی۔ اس سمجھوتے پر چھ ماہ تک عمل درآمد کیا جائے گا۔