سعودی عرب کے وزیر حج کو برطرف کر دیا گیا
Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اپنے ملک کے وزیر حج اور اس وزارت کے پانچ عہدیداروں کو برطرف کر دیا۔
الوفد ویب سائٹ کے حوالے سے العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منی کے حادثے کے بعد کہ جس میں سیکڑوں کی تعداد میں حجاج کرام جاں بحق ہوگئے، سعودی عرب کے وزیر حج اور اس وزارت خانے کے پانچ عہدیداروں کو برطرف کر دیا۔سعودی فرمانروا کی جانب سے یہ اقدام ایسی صورت میں عمل میں لایا گیا ہے کہ اس سے قبل سعودی حکام نے منی کے خونریز واقعے کا ذمہ دار حجاج کرام کو قرار دیتے ہوئے حج انتظامیہ کے اراکین کی قدردانی کی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی حکام کی بدانتظامی کے نتیجے میں سرزمین وحی پر ایک اور خونریز واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں حجاج کرام جاں بحق ہو گئے۔