شام، ایک اور دہشت گرد سرغنہ کی ہلاکت
Oct ۱۳, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
-
شام، ایک اور دہشت گرد سرغنہ کی ہلاکت
شام کے شمال مشرقی علاقے درعا کے مضافات میں جبہۃ النصرہ کے ایک اور سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا۔
الاخباریہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے عوامی رضاکاروں نے شمال مشرقی شام میں واقع علاقے درعا کے مضافات میں محجہ نامی علاقے میں جبہۃ النصرہ کے ایک اہم سرغنہ ایمن یوسف خطبا کو ہلاک کر دیا۔
دہشت گردوں کے اس سرغنہ کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ، درعا میں محجہ کے علاقے سے اللجاہ کے علاقے کی طرف فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اللجاہ کا علاقہ، اس وقت دہشت گردوں کی اہم پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ شامی فوج نے پیر کے روز حلب میں الحرہ اور تیرہ دیگر اہم علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے جہاں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔