افغانستان میں اسپین کا فوجی مشن ختم
اسپین نے افغانستان میں گذشتہ چودہ برس سے جاری اپنا فوجی مشن ختم کردیا ہے ۔
اسپین کے فوجیوں نے اتوار کو ایک تقریب کے دوران افغانستان کے صوبہ ہرات میں اپنے فوجی اڈے سے اسپین کا پرچم اتارلیا ہے اوریوں افغانستان میں اسپین کا فوجی مشن ختم ہوگیا ہے -
اسپین کےحکام کا کہنا ہے کہ صرف پچیس اسپینش فوجی ہی افغانستان میں نیٹو کی فوج کے ساتھ تعاون کی غرض سے موجود رہیں گے -
صوبہ ہرات میں اسپین کے فوجی اڈے سے اسپین کاپرچم اتارنے اور اس کے فوجی مشن کے اختتام کی مناسبت سے ہونےوالی تقریب میں اسپین کی فوج کے سربراہ اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے -
اسپین کا کہنا ہے کہ اس نے افغانستان سے اپنے زیادہ تر فوجیوں کو نکال لیا ہے اور اب اس کے صرف پچیس فوجی ہی افغانستان میں موجود رہیں گے - افغانستان میں اسپین کے چار سوبیس فوجی تعینات تھے اسپین نے پہلی بارسن دوہزار دو میں اپنے فوجی افغانستان بھیجے تھے -
اور اس نے دوہزار پانچ میں افغان صوبے ہرات میں فوجی کارروائیوں کی کمان سنبھالی تھی -