افغانستان: افغان فوج کے آپریشن میں تیئیس طالبان ہلاک
Oct ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
-
افغانستان: افغان فوج کے آپریشن میں تیئیس طالبان ہلاک
شمالی افغانستان میں افغان فوج کے آپریشن میں طالبان کے تیئیس افراد مارے گئے ہیں۔
ہمارے نمائندے نے افغان ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ قندوز میں افغان فوج کے ایک آپریشن میں کم سے کم تیئیس طالبان ہلاک ہوگئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندوز کے خان آباد علاقے میں بھی افغان فوج کے ایک آپریشن میں کم سے کم گیارہ مسلح جنگجو مارے گئے۔ افغان فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شمالی افغانستان میں پانچ افرادکو گرفتار کرلیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔