بحرین: عوام کے پر امن مظاہروں کی سرکوبی کا سلسلہ جاری
بحرین میں عوام کے پر امن مظاہروں کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔
مراۃ البحرین نیوز سائٹ کے مطابق بحرین کی انسانی حقوق کی تنظیم نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کے کارندوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں عوام کے پرامن مظاہروں کو طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے دارکلیب، الدیہ، السنابس، ابوصیبع ، المالکیہ، الشاخورہ اور بعض دیگر علاقوں میں مظاہرہ کرکے اپنے بنیادی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے کارندوں نے مظاہرین پر صوتی بم اور آنسو گیس کے گولے پھینکے اور فائرنگ کی ۔
اس رپورٹ کے مطابق المالکیہ میں مظاہرین پر شاہی سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں کم سے کم تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق شاہی کارندوں نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہی کارندوں نے الدیر نامی گاؤں میں لوگوں کے گھروں پر بھی حملہ کرکے نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ہے۔