Jan ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • عراق: داخلی معاملات میں ٹرمپ کی مداخلت پر دعوہ پارٹی کا شدید رد عمل

عراق کی اسلامک دعوہ پارٹی نے ملک کے داخلی معاملات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ  کے مطابق اسلامی دعوت پارٹی نے اپنے آفیشل پیج پر ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیان کے جواب میں آیات قرآنی کے ساتھ نامزد وزیر اعظم نوری المالکی کی تصویر شا‏ئع کی ہے۔ 

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت پسندانہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ نوری المالکی کوعراق کا وزیر اعظم نہیں بننا چاہیے کیونکہ اگر وہ وزیر اعظم بن گئے تو امریکہ عراق کی مزید مدد نہیں کرے گا۔

 

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل نامی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا "میں نے سنا ہے کہ عظیم ملک عراق سابق وزیر اعظم نوری المالکی کو ایک بار پھر وزیر اعظم منتخب کر کے ایک بُرا انتخاب کر نے جارہا ہے۔"

صدر ٹرمپ  نے امریکی مداخلت پسندانہ اقدامات کے عراقی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا ذکر کیے بغیر یہ دعویٰ کیا کہ آخری بار جب نوری المالکی عراق میں برسراقتدار تھے تو ملک غربت اور افراتفری میں ڈوبا ہوا تھا اور بقول اُن کے "ہمیں ایسا دوبارہ نہیں ہونے دینا چاہیے۔"

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

عراقی میڈیا کے مطابق ملک کی شیعہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے ایک بیان جاری کرکے نوری المالکی کو ایک بار پھر وزیراعظم بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

نوری المالکی 2006 سے 2014 تک دو بار عراق کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

 

ٹیگس