Oct ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • جنوب مشرقی افغانستان کے چھ شہروں کے راستے بند
    جنوب مشرقی افغانستان کے چھ شہروں کے راستے بند

طالبان کے عناصر نے جنوب مشرقی افغانستان کے صوبے پکتیا کے چھے شہروں کو جانے والے راستے بند کردیئے ہیں ۔

صوبہ پکتیا کے حکام نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے اطراف کے پہاڑوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرکے لجہ منگل، زازی آریوب، سمکنی ، احمد خیل، پٹھان خیل اور جانی خیل جانے والے راستوں کو مسدود کردیا ہے۔


مقامی حکام کے مطابق راستوں کو کھولنے کے لئے سیکورٹی دستوں کو متعلقہ علاقوں میں بھیج دیا گیا جن کی طالبان کے ساتھ جھڑپیں ہورہی ہیں۔ صوبہ پکتیا کے راستے کھولنے کے لئے خصوصی آپریشن کی بھی توقع کی جارہی ہے۔


ایک اور اطلاع کے مطابق دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے صوبہ فاریاب کے شہر شیرین تگاب کے اعلی پولیس افسر کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔ اس سے پہلے صوبہ زابل کے شہر قلات میں جمعے کی رات ایک انٹیلی جینس اہلکار کو مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔

ٹیگس