دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں : آیت اللہ العظمی سیستانی
-
دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں : آیت اللہ العظمی سیستانی
عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
نجف اشرف میں تہران کے میئر محمد باقر قالیباف سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے کہا کہ القاعدہ ، طالبان اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے قیام کا مقصد عراق اور شام جیسے ممالک کو کمزور اور نابود کرنا ہے۔ آپ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عراق اور شام کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے۔
آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے عراق میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے بہتر سے بہتر انعقاد کے سلسلے میں تہران کی بلدیہ کے تعاون کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران کا امن اور استحکام ، اسلامی نظام حکومت کے قیام کا نتیجہ ہے۔
تہران کے میئر نے اس ملاقات میں ، بلدیاتی خدمات کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ بھی آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی خدمت میں پیش کی۔