افغانستان: صوبہ کاپیسا کے چھے دیہات طالبان کے وجود سے پاک کر دیئے گئے
Dec ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
-
افغانستان: صوبہ کاپیسا کے چھے دیہات طالبان کے وجود سے پاک کر دیئے گئے
افغان سیکورٹی فورس نے صوبہ کاپیسا کے چھے دیہات کو طالبان کے وجود سے پاک کردیا ہے۔
افغانستان کے صوبہ کاپیسا کے پولیس چیف عبدالکریم فائق نے کہا ہے کہ عوام کی مدد سے نجراب شہر کے چھے دیہات سے طالبان کا صفایا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے سولہ دوسرے دیہات اب بھی طالبان کے کنٹرول میں ہیں جنہیں آزاد کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عبدالکریم فائق نے کہا کہ صوبے کے تمام علاقوں کی آزادی تک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جاری کارروائیوں کے دوران چھے طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بیان کے مطابق افغان فوج تخار، سمنگان، قندوز ، فاریاب، ارزگان، غزنی، پکتیکا اورہلمند صوبوں میں طالبان کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔