شامی فوج کی ایک اور کامیابی
Dec ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
-
دہشت گردوں کے قبضے سے مرج سلطان ایر بیس کی آزادی، شامی فوج کی ایک بڑی کامیابی شمار ہوتی ہے۔
شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مشرق میں مرج سلطان ایر بیس کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔
مصر کی الیوم السابع ویب سائٹ کے مطابق شامی فوج نے پیر کے روز دارالحکومت دمشق کے مشرق میں مرج سلطان ایر بیس کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا- اس ایر بیس پر نومبر دو ہزار بارہ سے دہشت گردوں کا قبضہ تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے مرج سلطان ایر بیس کی آزادی، شامی فوج کی ایک بڑی کامیابی شمار ہوتی ہے۔ اس ایر بیس کو آزاد کرانے کے لئے شامی فوج نے تقریبا ایک ماہ قبل کارروائی شروع کی تھی۔