نائیجیریا کے مختلف شہروں میں عوامی مظاہرے، شیخ زکزکی کی رہائی کا مطالبہ
نائیجیریا کے مختلف شہروں میں عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے آیت اللہ شیخ زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے شہر کانو، کادونا، باؤشی، کاٹسینا اور گومبا میں جمعے کو عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے عوام نے اسی کے ساتھ اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی پر وحشیانہ حملے اور ان کی گرفتاری کی بھی مذمت کی ۔ مظاہرین نے آیت اللہ زکزکی اور ان کے حامیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں میں علمائے کرام اور ملک کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں آیت اللہ زکزکی کی تصاویر تھیں اور انھوں نے اپنے نعروں میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کے ساتھ ہی، اس قتل عام کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف فوج کے اقدامات فوری طور پر روکے جائیں۔