Dec ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • شہید سمیر قنطار صیہونی جیلوں میں سب سے زیادہ قید کاٹنے والے لبنانی شہری تھے۔
    شہید سمیر قنطار صیہونی جیلوں میں سب سے زیادہ قید کاٹنے والے لبنانی شہری تھے۔

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع جرمانا علاقے پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر سمیر قنطار شہید ہوگئے ہیں۔

لبنان کی النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سمیر قنطار کے بھائی بسطام قنطار نے اتوار کے دن ٹویٹر پر لکھا ہے کہ سمیر قنطار شام کے دار الحکومت دمشق کے جنوب میں واقع جرمانا علاقے پر صیہونی دشمن کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ بسام قنطار نے مزید لکھا ہے کہ سمیر قنطار، کہ جو اس سے قبل تقریبا تیس سال تک صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید رہ چکے، درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ہیں۔

سمیر قنطار صیہونی جیلوں میں سب سے زیادہ قید کاٹنے والے لبنانی شہری تھے۔ وہ تین عشروں تک صیہونی جیلوں میں قید رہنے کے بعد سنہ دو ہزار آٹھ میں حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے وقت آزاد ہوئے تھے۔ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت کے لئے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور دمشق کے جنوب میں واقع جرمانا علاقے پر بمباری کی۔

ٹیگس