Dec ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ اس وقت شہر سنگین کے قریب صرف ایک ٹھکانے پر افغان سرکاری فوج کا کنٹرول ہے۔
    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ اس وقت شہر سنگین کے قریب صرف ایک ٹھکانے پر افغان سرکاری فوج کا کنٹرول ہے۔

افغانستان میں طالبان نے جنوبی صوبے ہلمند کے علاقے سنگین پر اپنے مکمل قبضے کا دعوی کیا ہے۔

تہران پشتو ریڈیو کی اطلاعات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے ہلمند کے علاقے سنگین پر مکمل قبضہ کرلیا ہے اور اس وقت شہر سنگین کے قریب صرف ایک ٹھکانے پر افغان سرکاری فوج کا کنٹرول ہے اور اس پر بھی جلد ہی طالبان کا قبضہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ صوبے ہلمند کے ڈپٹی گورنر محمد جان رسول یار نے اتوار کے روز اپنے ملک کے صدر محمد اشرف غنی کے نام ایک خط میں لکھا تھا کہ صوبے ہلمند کی سیکورٹی کی صورت حال ابتر ہے اور اس صوبے کے بیشتر علاقے اس وقت مخالفین کے محاصرے میں ہیں اور صرف دو روز کے دوران طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں نوّے سے زائد افغان فوجی مارے جا چکے ہیں۔ انھوں نے طالبان کے ہاتھوں اس صوبے کے سقوط کر جانے کے امکان پر خبردار بھی کیا۔

ٹیگس