افغانستان میں تین امریکی فوجی ہلاک
-
افغانستان میں تین امریکی فوجی ہلاک
مشرقی افغانستان میں ہونے والے خودکش حملے میں کم سے کم 6 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبروں میں کہا گیا ہےکہ یہ دھماکہ بگرام کے فوجی ايئر بیس کے قریب امریکی اور افغان فوج کے مشترکہ گشتی دستے کے راستے میں ہوا۔
بگرام کے مقامی عہدیدار عبدالشکور قدوسی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس حملے میں چھے فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حملے میں 3 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں 19 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
کابل میں نیٹو کی کمانڈ نے بھی کہا ہے کہ بگرام کے فوجی ہوائی اڈے کے قریب کاربم کا دھماکہ ہوا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بگرام کا ایئربیس افغانستان میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں تقریبا 9800 امریکی فوجی تعینات ہیں۔