شام کے جنوب میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
Dec ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
-
شامی افواج کی ایک کارروائی کے دوران دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
شام کی افواج نے ملک کے جنوبی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
شام کے فوجی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا کہ شام کی افواج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دمشق شہر کے قریب مرج السلطان گاؤں میں تیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق جیش الاسلام اور جیش الفتح گروہوں سے تھا۔
چودہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو شام کی افواج نے مرج السلطان ہوائی اڈے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ واضح رہے کہ اس فوجی اڈے پر دو سال سے زیادہ عرصے سے دہشت گردوں کا قبضہ تھا۔