Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • طالبان کے خفیہ ٹھکانے پر افغان فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کے حملے میں طالبان کا ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
    طالبان کے خفیہ ٹھکانے پر افغان فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کے حملے میں طالبان کا ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

افغانستان کی فضائیہ نے ملک کے مشرق میں طالبان کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے منگل کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے علاقے حصارک میں طالبان کے خفیہ ٹھکانے پر افغان فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کے حملے میں طالبان کا ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ اس بیان کے مطابق یہ حملہ افغان فوج کی فضائی مدد کے تحت کیا گیا۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے اسی طرح ایک اور بیان میں کہا ہے کہ افغان فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کنڑ، لوگر، قندوز اور ہلمند صوبوں میں کارروائیاں انجام دی ہیں جن میں چونتیس طالبان ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ان کارروائیوں کے دوران چھے افغان فوجی بھی مارے گئے۔

ٹیگس