Dec ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • عراق: اہم شیعہ اور سنی شخصیات کی جانب سے امریکا کی مداخلت کی مذمت
    عراق: اہم شیعہ اور سنی شخصیات کی جانب سے امریکا کی مداخلت کی مذمت

عراق کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کی اہم شخصیات نے اپنے ملک میں امریکا کی مداخلت کی مذمت کی ہے.

کربلائے معلی میں عوامی رضاکارفورس کی حمایت کے زیرعنوان ایک کانفرنس میں عراق کے شیعہ و سنی علما اور شخصیات نے اپنے ملک میں امریکا کی مداخلت کی مذمت کی ہے -

عراق کی سنی اور شیعہ شخصیتوں اور علما نے دہشت گرد گروہ داعش کو صیہونیزم اور اس کے اتحادیوں کی پیداوار بتایا اور کہاکہ عراق کے مراجع کرام اورعوامی رضاکار فورس امریکا کی ہر قسم کی زمینی کارروائی کی مخالف ہے -

مشرقی صوبے دیالہ کی عوامی رضاکارفورس کے سربراہ قاسم المعموری نے کہاکہ عراق کی نجات اور اس کا مستقبل عوامی رضاکارفورس کی ہی مرہون منت ہے کیونکہ عوامی رضاکارفورس ہی وہ واحد فورس ہے جس نے اپنی حقیقی حب الوطنی کو ثابت کیا ہے - ان کا کہنا تھا یہ فورس مراجع کرام کے حکم پر اور اپنے دینی ایمان کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی ہے -

کانفرنس میں شریک سبھی سنی اور شیعہ علما نے کہا کہ دہشت گردوں پر کامیابی حاصل کرنےکے لئے ضروری ہے کہ مراجع کرام کے احکامات کی پیروی اور عوامی رضاکارفورس کی حمایت کی جائے -

ٹیگس