Dec ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • یہ دھماکا پیر کی صبح کابل ھوائی اڈے کے قریب ہوا ہے-
    یہ دھماکا پیر کی صبح کابل ھوائی اڈے کے قریب ہوا ہے-

کابل ہوائی اڈے کے قریب ہونے والے حملے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے-

موصولہ رپورٹوں کے مطابق کابل ہوائی اڈے کے قریب ایک گاڑی کو جو دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی تھی، دھماکے سے اڑا دیا گیا - افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا ہے کہ یہ دھماکا پیر کی صبح کابل ھوائی اڈے کے قریب ہوا ہے- ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- کہا جا رہا ہے کہ اس حملے کا اصلی نشانہ غیر ملکی فوجی تھے-

ٹیگس