بحرینی عوام کا شیخ علی سلمان کی آزادی کا مطالبہ
عوامی حمایت یافتہ بحرینی گروہوں نے شیخ علی سلمان کی آزادی پر تاکید کی ہے-
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سیاسی و دینی شخصیتوں نے مغربی منامہ میں بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں اس ملک کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے مخالفین کے رہنما شیخ سلمان کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے- اس تقریب کے شرکاء نے بحرین میں آزادی و ڈیموکریسی کو مضبوط بنانے کے لئے سیاسی گروہوں کی جانب سے بھرپور اقدام انجام دینے کی ضرورت پر تاکید کی-
جمعیت اسلامی الوفاق کے نائب سربراہ خلیل المرزوق نے اس تقریب میں تاکید کے ساتھ کہا کہ بحرین کا مسئلہ ایک ہزار افراد کی گرفتاری سے حل نہیں ہوگا- اس تقریب میں حکومت مخالف گروہوں کے نمائندے رضی الموسوی نے کہا کہ یہ بحران، مخالف گروہوں پر الزام ، تفرقہ بازی اور نفرت پھیلانے سے حل نہیں ہوگا بلکہ اسے گفتگو سے حل کرنا چاہئے-