Jan ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • دہشت گرد گروہوں نے شامی فوج سے ہونے والی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے کئی سرغنہ سمیت دسیوں جنگجوؤں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
    دہشت گرد گروہوں نے شامی فوج سے ہونے والی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے کئی سرغنہ سمیت دسیوں جنگجوؤں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

شام کی فوج نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے درجنوں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں واقع شہر دیرالزور کے قریب شامی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں متعدد داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ادھر قنیطرہ میں بھی شامی فوج نے ایک کارروائی کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شہر السویدا کے قریب واقع قصبے برد پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔ اس کارروائی میں بھی کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ دریں اثنا دہشت گرد گروہوں نے بھی جنوبی شام میں درعا کے مضافات میں واقع شیخ مسکین علاقے میں شامی فوج سے ہونے والی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے کئی سرغنہ سمیت دسیوں جنگجوؤں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں اس ملک کی قانونی حکومت کا تختہ پلٹنے کی غرض سے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ہونے والے حملوں کے سبب شروع ہوا ہے۔

ٹیگس