Jan ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • مصر کے انقلاب کی سالگرہ، حفاظت کے غیرمعمولی انتظامات

مصر کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

حسنی مبارک کی آمریت کے خاتمے پر منتج ہونے والے عوامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر حکومت مخالفین کے مظاہروں کو روکنے کے لیے ملک بھر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر بھاری تعداد میں پولیس اور فوج کے دستوں کو تعینات کر دیا گیا تھا۔ مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کو قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر بہت کم لوگ دکھائی دیئے جہاں عام طور پر ایسے موقعوں پرعوام کا خاصا رش رہتا ہے۔

سیکورٹی خدشات کی وجہ سے سب وے ریل کا انور سادات اسٹیشن مسلسل دوسرے روز بھی بند رہا۔ اخوان المسلمین کے رہنماؤں نے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر عوام سے مظاہروں کی اپیل کی تھی۔

سیکورٹی کے کڑے انتظامات کی وجہ سے بہت کم لوگ سڑکوں پر آئے اور انہوں نے حکومت کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا۔ پولیس نے بائیس افراد کو حکومت کے خلاف مظاہروں میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے۔

ٹیگس