Jan ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ ملت شام کے خلاف مغرب کی پابندیوں سے شام کے عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے-
    شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ ملت شام کے خلاف مغرب کی پابندیوں سے شام کے عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے-

شام کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے خلاف مغرب کی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے-

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے دمشق میں عالمی ادارہ خوارک کے نمائندے جیکب کرن سے ملاقات میں کہا ہے کہ ملت شام کے خلاف مغرب کی پابندیوں کے خاتمے کی کوشش ضروری ہے کیونکہ ان پابندیوں سے شام کے عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے- فیصل مقداد نے عالمی ادارہ خوراک کے نمائندے کے ساتھ شامی ضرورت مندوں تک عالمی ادارہ خوراک کی غذائی امداد پہنچانے کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کی راہوں کا جائزہ لیا-

جیکب کرن نے اس موقع پر شام کے نائب وزیر خارجہ کو اپنے اسناد تقرری پیش کئے اور شام میں عالمی ادارہ خوراک کے پروگرام پر عمل درآمد آسان بنانے کی شامی حکام کی کوششوں کو سراہا-

شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں میں اب تک ہزاروں شامی شہری در بدر ہو گئے ہیں اور انھیں خوراک اور ادویات سمیت مختلف قسم کی چیزوں کی قلت کا سامنا ہے-

ٹیگس