حمص میں دہشت گردوں کی ہلاکت
Jan ۳۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
-
شام کے تلبیسہ شہر میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
شام کے صوبہ حمص میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جنگ میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-
العالم نے شام کے سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سنیچر کو شمالی شام کے تلبیسہ شہر میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں ان کے ہتھیار بھی تباہ کر دیے گئے ہیں-
درایں اثنا روس کے جنگی طیاروں نے الحویقہ، الحصان دیہات، مزارع المریعیہ اور دیرالزور کے مضافات میں حویجہ صکر کو نشانہ بنایا- ان کارروائیوں میں بھی دہشت گردوں کا ایک گروہ ہلاک اور زخمی ہوا ہے-
روسی جنگی طیاروں نے سنیچر کی صبح کو بھی لاذقیہ کے مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی تھی اور ساتھ ہی شامی فوج کے توپ خانوں نے جبل الاکراد میں دہشت گردوں کے اڈوں پر گولے برسائے-