ایران کے نائب وزیر خارجہ کی یو این میں چین اور روس کے سفیروں کے ساتھ اہم میٹنگ
Sep ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں میں روس اور چین کے سفیروں نے ایران کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات اور سلامتی کونسل کی قرار داد بائیس اکتس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے چین اور روس کے سفیروں سے قرارداد بائیس اکتیس کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں چین اور روس کے سفیروں کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ میں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس اور آئندہ کے مشترکہ اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تین یورپی ممالک کی جانب سے منسوخ شدہ پابندیوں کو بحال کرنے کی غیر قانونی کوششوں کے خلاف ہم آہنگ اقدامات پر اتفاق کیا۔