Feb ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے صوبہ حلب کے مزید علاقوں کو آزاد کرا لیا

شامی فوج نے دہشت گردوں کےخلاف پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ حلب کے مزیدعلاقوں کو آزاد کرا لیا ہے

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے خبردی ہے کہ فوج نے صوبہ حلب کے دو اسٹریٹیجک علاقوں دویرالزیتون اور تل جبین کو دہشت گردوں کے قبضے سے واپس لے کر ان علاقوں میں امن قائم کر دیا ہے -

اس درمیان حلب شہر کے مضافاتی شہروں نبل اور الزہرا کی جانب شامی فوج کی پیشقدمی سے ان دونوں شہروں کا محاصرہ توڑے جانے کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے - شام کے شہرنیل اور الزہرا ترکی کی سرحد سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں - دہشت گردوں نے جولائی دوہزار بارہ سے ان دونوں شہروں کا محاصرہ کر رکھا ہے -

اس درمیان حلب کے مشرقی اور جنوبی مضافاتی علاقے میں واقع شہر الباب پر شامی اور روسی فضائیہ کے حملوں میں تیزی آنے کے بعد داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں - دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شہر پر شامی فوج کا کنٹرول ہو جانے کی صورت میں داعش کے ذریعے چوری کا تیل اور قدیمی اشیا اور نوادرات کی اسمگلنگ کا راستہ بند ہو جائے گا اور دہشت گردوں کے لئے لاجیسٹک مدد کا راستہ بھی منقطع ہوجائے گا -

ٹیگس