Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • شمالی حلب میں شامی فوج کی پیش قدمی
    شمالی حلب میں شامی فوج کی پیش قدمی

شامی فوج نے عوامی رضاکار دستوں کے تعاون سے شمالی حلب میں کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شمالی حلب کے مضافاتی علاقوں میں شامی فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں امن بحال ہو گیا ہے۔ شمالی حلب کے مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کارروائیوں میں جبہۃ النصرہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہے۔ شامی فوج نے آزاد کرائے جانے والے علاقوں سے بارودی سرنگوں کا بھی صفایا کر دیا۔

شامی فوج نے حلب اور حماہ میں دہشت گردوں کی درجنوں گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔ ادھر حماہ کے شمالی مضافاتی علاقوں میں شامی فوج نے سینتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب ادلب میں تینتیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان کے چار ٹھکانوں اور درجنوں گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

ٹیگس