Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • حقانی نیٹ ورک کے سات دہشت گرد کابل سے گرفتار

افغانستان کے سیکورٹی اداروں نے کابل سے حقانی نیٹ ورک کے سات دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

افغانستان کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار شدگان کابل میں دہشت گردی کے مختلف واقعات اورعام شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ بیان میں گرفتار ہونے والوں میں سے چار کے نام ظاہر کیے گئے ہیں جن میں خالد، عصمت اللہ ، نوراللہ اور فرہاد شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شد گان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ حقانی نیٹ ورک کا شمار حکومت افغانستان کے مخالف مسلح گروہوں میں ہوتا ہے اور ان کے طالبان کے ساتھ قریبی رابطے ہیں۔ حکومت افغانستان کا دعوی ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خفیہ اڈے پاکستان میں موجود ہیں۔

ٹیگس