Feb ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۵ Asia/Tehran
  • ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
    ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مشرقی افغانستان میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پہلا بم دھماکہ بدھ کے روز صوبے ننگرہار کے علاقے بہسود میں سڑک کے کنارے اس وقت ہوا جب وہاں سے ایک فوجی گاڑی گزر رہی تھی۔ ننگرہار کے حکام کا کہنا ہے کہ اس بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد، اقوام متحدہ کے فوجی بتائے جاتے ہیں۔

دوسرا بم دھماکہ، صوبے خوست کے صدر مقام شہر خوست میں ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ٹیگس