Feb ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۶ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کے خلاف، شامی فوج کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
    دہشتگردوں کے خلاف، شامی فوج کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

شام کی فوج نے حلب کے شمال میں آپریشن کر کے متعدد تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حلب کے شمال میں واقع رتیان قصبے پر کنٹرول حاصل کرنے کے شامی فوج کے آپریشن کے دوران متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ اس آپریشن میں شام کی فوج نے بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

شام کی فوج مختلف سیکٹروں پر اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ شام کی فوج نے حماہ شہر کے شمالی مضافات میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم پچیس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹیگس