دہشت گرد گروہوں کا شام میں اپنے سیکڑوں عناصر کی ہلاکت کا اعتراف
-
دہشت گرد گروہوں نے اتوار کے دن اعتراف کیا کہ ان کے تین سو سے زیادہ عناصر شام میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
دہشت گرد گروہوں نے شام کے شمالی علاقے میں اپنے تین سو سے زیادہ عناصر کے ہلاک ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔
لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں نے اتوار کے دن اعتراف کیا کہ ان کے تین سو سے زیادہ عناصر حلب کے شمال میں واقع ریتان قصبے میں شام کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام کی فوج اور استقامت کے مجاہدین نے دو دن قبل مایر اور ریتان قصبوں اور بابلی فارمز کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔ مایر قصبے پر شام کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے کنٹرول کے بعد، ترکی سے اسلحے کی اسمگلنگ اور حلب کے اندر اور اس کے مضافات میں اس کی منتقلی کا سلسلہ بند ہو گیا ہے۔ تل رفعت شہر تک شام کی فوج کی پیش قدمی کی راہ میں صرف ایک قصبہ باقی رہ گیا ہے اور مایر اور رتیان پر شام کی فوج کے کنٹرول کے بعد اس کی پیش قدمی میں تیزی پیدا ہوگئی ہے۔