عراق: داعش کے دسیوں عناصر ہلاک
Feb ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
-
عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اتوار کے دن، الرمادی کے شمال میں دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر کو ہلاک کر دیا۔
عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراقی خبر رساں ایجنسی المسلہ کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اتوار کے دن صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کے شمال میں دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر کو ہلاک کر دیا۔ شمالی عراق میں واقع صوبہ نینوا میں بھی عراقی فضائیہ کے حملوں میں شبیب ابومجد الکنانی سمیت داعش کے متعدد سرغنے ہلاک ہوئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر دہشت گرد سعودی عرب کے شہری تھے۔
دریں اثناء عراق کے صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے مشرقی رمادی میں واقع جوبیہ علاقے میں خواتین، بچوں اور سن رسیدہ افراد سمیت متعدد عراقی شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔