شامی فوج کی الرقہ کی جانب پیشقدمی
Feb ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دہشت گرد گروہ داعش کے گڑھ الرقہ کی جانب پیشقدمی شروع کر دی ہے۔
شامی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے حلب سے الرقہ کی جانب جو داعش کا اصل گڑھ سمجھا جاتا ہے پشقدمی شروع کر دی ہے۔ شامی فوج نے بدھ کو اس کارروائی کے ابتدائی مرحلے میں ہی زکیہ قصبے کے قریب پانچ پہاڑیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے اپنے مورچوں کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ داعش کے ٹھکانوں پر شدید حملے شروع کر دیئے ہیں۔ شام کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی اس تازہ کارروائی کا پہلا مقصد حلب کی اصلی شاہراہ پر سیکورٹی کو پوری طرح بحال کردینا اور تیل سے مالا مال علاقے اثریا کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لینا ہے۔