Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ حکومت نے عوامی انقلاب کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر، مظاہرے کرنے والوں کو کچل دیا۔
    آل خلیفہ حکومت نے عوامی انقلاب کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر، مظاہرے کرنے والوں کو کچل دیا۔

بحرین میں امریکی سفارتخانے نے چار امریکی نامہ نگاروں کو گرفتار کئے جانے کی خبر دی ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں امریکی سفارتخانے نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ نامہ نگار جب، چودہ فروری کو بحرینی عوا م کے قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والے پرامن مظاہروں کی کوریج کے لئے منامہ میں موجود تھے تب ہی ان کو گرفتار کرلیا گیا-

اس رپورٹ کے مطابق ان امریکی نامہ نگاروں پر الزام ہے کہ وہ سیاح کے طور پر بحرین میں داخل ہوئے تھے اور ان کی اس ملک میں میڈیا کی سرگرمیاں بلا جواز اور غیر قانونی تھیں۔ بحرین کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ایک امریکی نامہ نگار چہرہ چھپائے ہوئے تھا اور وہ بھی مظاہرین کے ساتھ پولیس پر حملے میں شریک تھا-

واضح رہے کہ بحرین میں عوامی انقلاب کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر عوام نے بارہ سے چودہ فروری تک ملک کے چالیس سے زائد علاقوں میں پرامن مظاہرے کئے تاہم آل خلیفہ حکومت نے زیادہ تر مظاہروں کو کچل دیا -

ٹیگس