عراق: داعش کا نمائندہ اور متعدد سرغنے ہلاک
Feb ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
عراقی فوج کے حملے میں داعش کا نمائندہ اور اس گروہ کے متعدد سرغنے ہلاک ہوگئے۔
سومریہ نیوز کے مطابق عراقی فوج نے یہ کارروائی شمالی صوبے صلاح الدین کے علاقے شرقاط میں انجام دی جس کے دوران داعش کا نمائندہ اور اس دہشت گرد گروہ کے آٹھ دیگر سرغنے ہلاک ہوگئے۔
عراقی نیشنل انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں داعش کے اسلحے کا ایک گودام بھی تباہ ہوگیا ہے۔
ادھر عراقی خبر رساں ایجنسی واع نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ الانبار میں داعش کے ایک اہم سرغنہ محمد صکر سلمان عرف ابواحمد قرہ غولیگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو عراقی فوج کے حوالے کردیا ہے۔
صکرسلمان سابق بعث پارٹی کا رکن اور صوبہ الانبار میں داعش دہشت گرد گروہ کی مسلح کارروائیوں کا انچارج تھا۔