Jan ۳۰, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران–امریکہ تنازعہ پورے خطّے کو لپیٹ میں لے سکتا ہے: بغداد کا انتباہ

عراق نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئي کشیدگی روکنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ تنازعے کا اثر پورے علاقے پر پڑے گا ۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار ہشام العلوی نے ایک انٹرویو میں تہران و واشنگٹن کے درمیان کشیدگي روکنے کی بغداد  کی کوششوں کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اس سلسلے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے اور اس کے امریکہ اور ایران سے اچھے تعلقات ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ہاشم العلوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی وزيرخارجہ فواد حسین نے تہران کا دورہ کر کے ایرانی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں اور بغداد ، علاقے میں فوجی جھڑپ روکنے اور واشنگٹن و تہران کے درمیان کشیدگی روکنے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔

ہاشم العلوی نے کہا کہ عراق کے امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران سے اچھے تعلقات ہیں اور وہ اس سے علاقے میں استحکام کے لئے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

 

ٹیگس