Feb ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • شامی کردوں کے تعلق سے امریکہ کے دوہرے رویے پر ترکی کی نکتہ چینی

ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی کردوں کے بارے میں امریکی حکام کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے جمعے کو جارجیہ میں ایک پریس کانفرنس میں شام کی کرد ملیشیا کے لئے امریکی حمایت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ شامی کردوں سے اپنے تعلقات منقطع کرلے-

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے بھی جمعے کو کہا کہ بدھ کی رات انقرہ میں بم دھماکے کی کاروائی، مشترکہ طور پر پی کے کے اور شام کی کرد ملیشیا نے کی ہے-

پی کے کے اور شامی کردوں کی تنظیم کردستان یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی ملیشیا نے ان دھماکوں میں ان کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے- واشنگٹن شام کی کرد ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیتا اور شام میں داعش کے خلاف جنگ میں اس گروہ کی حمایت کر رہا ہے-

ٹیگس