عراق کے صوبہ الانبار کا ایک اور علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد
Feb ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے الحامضیہ علاقے کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی عراق کے صوبے الانبار کے آپریشنل کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے کہا ہے کہ عراقی فوج نے جمعے کو عوامی رضاکار دستوں اور فضائیہ کی مدد سے مشرقی الرمادی میں واقع الحامضیہ علاقے کو مکمل طور پر داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے-
المحلاوی نے کہا کہ الحامضیہ علاقے کو آزاد کرانے کی کاروائی کےدوران دسیوں داعشی ہلاک ہوگئے اور سو سے زائد بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا-
صوبہ الانبار کے فوجی آپریشنل کمانڈر نے بدھ کے روز بھی، سترہ دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کے بعد، الحامضیہ کے شمال اور جنوب کے دوعلاقوں کے آزاد ہونے کی خبر دی تھی-