سلامتی کونسل میں شام کے خلاف مغربی ملکوں کے موقف پر شام کا اظہار افسوس
-
شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد
شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے سلامتی کونسل میں شامی منصوبے کے مسودے کی مغربی ملکوں کی جانب سے مخالفت پر افسوس ظاہر کیا ہے۔
العالم چینل کی رپورٹ کے مطابق فیصل المقداد نے ایک گفتگو میں کہا کہ سلامتی کونسل میں شام کے پیش کردہ منصوبے میں، ترکی اور دیگر حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی احمقانہ دشمنی اور شام پر حملے سے باز آجائیں اور شام کی حاکمیت کا مکمل طور پر احترام کریں اور کسی بھی طرح کی بمباری اور اس ملک کی سرحدوں پر جارحیت فورا بند کریں اور شام میں اغیار کے تعاون اور ان کی کسی بھی مدد سے اجتناب کریں -
شام کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ البتہ دمشق کو مغربی ملکوں کی جانب سے ایسے ہی موقف اپنائے جانے کی توقع تھی کیوں کہ انھی ملکوں نے ہمیشہ شام کے خلاف سازش رچی ہے اور انہوں نے کبھی بھی دہشت گردوں کی حمایت سے دریغ نہیں کیا ہے-