شام میں مزید کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا
شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غوطہ غربی کے شہر داریا اور جنوبی حلب کے بعض علاقوں کو آزاد کرا لیا۔
شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غوطہ غربی کے شہر داریا اور جنوبی حلب کے بعض علاقوں کو آزاد کرالیا۔
شام کی خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے غوطہ غربی میں داریا شہر سے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا اور ان علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ شامی فوج نے داریا کے شمال مشرقی مضافاتی علاقوں میں بھی پیشقدمی کر کے برزہ تحتانی نامی گاؤں اور اطراف کی کئی پہاڑیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں متعدد دہشت گرد ہلا ک ہو گئے۔
خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حلب شہر کے جنوبی مضافات میں واقع خناصر علاقے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا۔ جنوبی حلب میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں میں بھی تکفیری دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا، جبکہ پالمیرا شہر کے اطراف میں بھی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیاں جاری ہیں جن کے دوران تکفیریوں پر کاری ضرب لگائی گئی۔
دوسری جانب حلب کے ہی علاقے شیخ مقصود سے اطلاعا ت ہیں کہ الاشرفیہ میں کرد ملیشیا اور جبہۃ النصرہ دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے۔