حزب اللہ لبنان کے سینیئر کمانڈر شام میں شہید
Feb ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان کے سینیئر کمانڈر علی احمد فیاض شام میں شہید ہو گئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علی احمد فیاض کہ جو حاج علاء بوسنی کے نام سے مشہور تھے، شام کے شہر حلب میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گئے ہیں۔ وہ مزاحمت کی فرنٹ لائن کے کمانڈر اور چھاپہ مار کارروائیوں کے ماہر تھے اور انھوں نے صیہونی اور تکفیری دہشت گردی کے خلاف کئی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ابو علاء بوسنی جنوبی لبنان کے علاقے الانصار سٹی کے رہنے والے تھے اور انھیں جنگ اور چھاپہ مار کارروائیوں کا پچیس سال سے زیادہ کا تجربہ تھا اور بوسنیا کی جنگ میں شرکت کی وجہ سے وہ ابو علاء بوسنی کے نام سے مشہور ہوئے۔ ابو علاء نے جنوبی لبنان میں صیہونی دہشت گردوں اور شام اور عراق میں تکفیری خاص طور پر داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔