ایک اور فلسطینی صیہونیوں کی فائرنگ سے شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i213709-ایک_اور_فلسطینی_صیہونیوں_کی_فائرنگ_سے_شہید
صیہونیوں نے فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ایک اور فلسطینی صیہونیوں کی فائرنگ سے شہید
    ایک اور فلسطینی صیہونیوں کی فائرنگ سے شہید

صیہونیوں نے فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی پولیس نے الطیبہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ صیہونیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ نوجوان اسرائیل کے پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔

دوسری جانب دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ جنین شہر کے جنوب میں صیہونیوں نے دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔