Feb ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • شام میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ستر ڈرون طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
    شام میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ستر ڈرون طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج، شام میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ستر ڈرون طیارے استعمال کر رہی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں جنگ بندی کے امور کی نگراں روسی کمیٹی کے سربراہ سرگئی کورالنکو نے کہا ہے کہ شام میں امن کی بحالی کے لیے کوششیں چوبیس گھنٹے جاری ہیں اور اس جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ستر ڈرون طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ شامی میڈیا اس مرکز کے ساتھ رابطے کی اطلاعات مسلسل عوام تک پہنچا رہا ہے، کہا کہ انسٹھ افراد نے اپنی اور اپنے قریبی افراد کی معافی کے لیے شامی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام میں جنگ بندی کے قیام کے بعد جنگ کے محاذوں پر عام طور پر حالات پرسکون ہیں۔

یہ جنگ بندی کہ جس کی تجویز امریکہ اور روس نے پیش کی تھی، بحران شام کو ختم کرنے کے لیے ایک اہم قدم شمار ہوتی ہے۔ شام میں جنگ بندی ستائیس فروری سے شروع ہوئی ہے جو دس روز تک جاری رہے گی۔

ٹیگس